ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کو پرامن رکھیں:الطاف حسین
پیر 8 دسمبر 2014 20:43
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8دسمبر۔2014ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپیل کی ہے کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے ذمہ داران و کارکنان ایک دوسرے کے خلاف کئے جانے والے احتجاج کو ہر قیمت پر پرامن رکھیں ، ایک دوسرے کے خلاف زور آزمائی کرنے کے بجائے صبر وتحمل سے کام لیں۔
(جاری ہے)
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے ذمہ داروں ،کارکنوں اور ہمدردوں سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ فیصل آباد میں ہونے والے تحریک انصاف کے آج کے احتجاج کے دوران ایک دوسرے کے خلاف زور آزمائی کرنے کے بجائے صبر وتحمل سے کام لیں ،ایک دوسرے کو برداشت کریں ۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کرنا اور اسے حکومتی ارکان کی جانب سے برداشت کرنا جمہوریت کا حصہ ہے لیکن کسی بھی فریق کی جانب سے اسے پرتشدد راستے پر ڈالنے کا عمل سرا سر جمہوری اصولوں کے خلاف عمل قرار دیا جائے گا ۔ انہوں نے فیصل آباد میں کاروباری عناصر اور تاجر برادری کے افراد سے بھی اپیل کی کہ وہ چھوٹے تاجروں اور دکانداروں سے لیکر چھوٹی دکانیں یا چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والے افراد کو نہ تو زبردستی کام کرنے سے روکیں اور نہ ہی انہیں ان کی مرضی کے خلاف زبردستی کام کرنے پر مجبور کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.