Live Updates

تحریک انصاف کے کارکن کے قتل کا مقدمہ تھانہ سمن آباد میں درج

پیر 8 دسمبر 2014 20:25

تحریک انصاف کے کارکن کے قتل کا مقدمہ تھانہ سمن آباد میں درج

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8دسمبر۔2014ء) تحریک انصاف کے کارکن کے قتل کا مقدمہ تھانہ سمن آباد میں درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقدمے میں وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی، پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ، ان کے داماد احمد شہریار اور ڈی سی او نورالامین سمیت 300 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مقدمے میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشت گردی، لڑائی اور جھگڑے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات