Live Updates

دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں پی ٹی آئی کارکنان پر فائرنگ کرنیوالے شخص کا تعلق پولیس یا ہماری جماعت سے نہیں ‘ ثناء اللہ

پیر 8 دسمبر 2014 13:31

دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں پی ٹی آئی کارکنان پر فائرنگ کرنیوالے شخص کا ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ پی ٹی آئی کارکنان پر فائرنگ کرنے والے شخص کا تعلق پولیس یا ہماری جماعت سے نہیں ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا جائیگا اچھا ہوا فائرنگ کرنے والے شخص کی فوٹیج بن گئی اور تحقیقات کے بعد ملزم پی ٹی آئی کا ہی کارکن نکلے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے شہریوں نے تحریک انصاف کی احتجاجی کال مسترد کردی جس کی مثال ہے کہ پی ٹی آئی کو دکانیں بند کرانے کے لئے ٹائر جلانے کی ضرورت پیش آئی اور اس عمل سے لگتا ہے کہ عوام نے عمران خان کی اپیل مسترد کردی، اب عمران خان کو دیکھ لینا چاہیے کہ عوام جاگ چکے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے زعیم قادری نے بتایا کہ فیصل آباد میں کاروباری مراکز کھلنا عمران خان کی تشدد پسندانہ پالیسی کی نفی ہے اور کاروباری برادری کی جانب سے دکانیں کھولنے سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام نے تحریک انصاف کی پرتشدد ہڑتال مسترد کردی تاہم ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کرنے والوں کو گرفتار کیا جائیگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات