فیصل آباد میں خونی تصادم ، پولیس پیچھے ہٹنے لگی ، فوج بلائے جانے کی چہ مگوئیاں

پیر 8 دسمبر 2014 13:24

فیصل آباد میں خونی تصادم ، پولیس پیچھے ہٹنے لگی ، فوج بلائے جانے کی ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8دسمبر 2014ء) فیصل آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے موقع پر خونی تصادم شروع ہوگیاہے اور شہرمیں دفعہ 144کے نفاذ، فوج کو بلائے جانے کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے مختلف مقامات پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آگئے ہیں اور ناولٹی چوک میں تحریک انصاف کے کارکن کی ہلاکت کے بعد احتجاج اور تصادم میں شدت آگئی ہے اور پولیس اہلکار حسب معمول خاموش تماشائی کا کام کررہے ہیں ، لڑنے والے کارکنان کو چھڑانے کے بعد اہلکار دوبارہ پیچھے چلے جاتے ہیں ۔

ذرائع نے بتایاکہ پولیس اہلکاردونوں جماعتوں کے کارکنان کی منت سماجت کررہے ہیں ، اختیارات نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں اور آنکھیں چراکر لڑائی سے باہر نکلنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ کچہری چوک میں پولیس پیچھے ہٹ گئی ہے اور دوبدولڑائی شرو ع ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے پیچھے ہٹ جانے کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکنان نے ایک دوسرے کو آہنی ہاتھوں سے لینا شروع کردیاہے اور حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں ، دونوں جماعتوں کے کارکنان ایک دوسرے کو بزوربازو زیرکرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ فیصل آباد کی صورتحال کا بغور جائزہ لیاجارہاہے اور اب تک صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے لیکن شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہراقدام کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :