Live Updates

فیصل آباد میں‌ حالات کشیدہ، فائرنگ سے تحریک انصاف کا کارکن جاں‌ بحق

پیر 8 دسمبر 2014 12:15

فیصل آباد میں‌ حالات کشیدہ،  فائرنگ سے تحریک انصاف کا کارکن جاں‌ ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8دسمبر 2014ء) فیصل آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران حالات کشیدہ ہوگئے، ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم اور فائرنگ سے گیارہ کارکن زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ن لیگی کارکنوں‌ کی فائرنگ سے تحریک انصاف کا کارکن جاں‌ بحق ہو گیا. فیصل آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے ، پی ٹی آئی اور لیگی کارکنوں میں تصادم ہو گیا ، نواز لیگ کے حامیوں کی جانب سے فائرنگ سے تحریک انصاف کا ایک کارکن جاں‌ بحق ہو گیا۔

تحریک انصاف کے کارکنوں نے ناولٹی چوک سے رکاوٹیں ہٹا کر گھنٹہ گھر چوک کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن کا استعمال کیا ، جواب میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات