احتجاج کی آڑ میں کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہباز شریف

پیر 8 دسمبر 2014 11:47

احتجاج کی آڑ میں کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہباز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8دسمبر 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

(جاری ہے)

زبردستی دوکانیں بند کرانے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آزادی کے ساتھ کاروبار کرنا ہر شہری کا حق ہے۔ حکومت تاجروں اور کاروباری حضرات کو ہرممکن تحفظ فراہم کرے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :