شمالی وزیر ستان:جیٹ طیاروں کی بمباری، حافظ گل بہادر اور مفتی صادق نور کی ہلاکت کی اطلاعات

اتوار 7 دسمبر 2014 22:36

شمالی وزیر ستان:جیٹ طیاروں کی بمباری، حافظ گل بہادر اور مفتی صادق نور ..

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7دسمبر۔2014ء) تحصیل دتہ خیل میں پاکستان ایئر فورس کے جیٹ طیاروں کی بمباری میں حافظ گل بہادر اور مفتی صادق نور کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آ ئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیٹ طیاروں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر حافظ گل بہادر گروپ کے اہم ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں گروپ کے کمانڈر سمیت کئی اہم شدت پسندوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے کمانڈروں کی شناخت سے متعلق کچھ بھی حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا۔ بمباری میں دہشت گردوں کے ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔