Live Updates

جسٹس سردار رضا کی تعیناتی پر کوئی اعتراض نہیں،عمران خان

اتوار 7 دسمبر 2014 18:21

جسٹس سردار رضا کی تعیناتی پر کوئی اعتراض نہیں،عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7دسمبر۔2014ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جسٹس سردار رضا کی شہرت اچھی ہے، ان کی تعیناتی پر کوئی اعتراض نہیں، الیکشن کے چاروں ممبر کو مستعفی ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ جو دھاندلی کر کے حکومت بناتے ہیں وہ عوام کیلئے کام نہیں کرتے، جن لوگوں نے دھاندلی میں حصہ لیا ہے،ان کو پکڑیں، ہم نوازشریف کے استعفیٰ سے بھی پیچھے ہٹے، اگر ابھی نظام ٹھیک نہیں ہوا تو اگلی مرتبہ بھی دھاندلی ہوگی، حکومت پر دباؤ اس لیے بڑھا رہے ہیں کہ مطالبات مان لیے جائیں، حکومت نےتحقیقاتی کمیٹی میں ایجنسیوں کی شمولیت قبول کی تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ، دونوں نے مل کر ملک کو لوٹا، کرپشن کے معاملات پر نورا کشتی چلتی رہی، سب دکھاوا تھا، دھرنے سے ملک کو فائدہ ہوا، کرپشن کم ہو گئی، سب حق بعد میں آتے ہیں، سب سے پہلے ووٹ کا تقدس آتا ہے، فیصل آباد کے عوام سے معذرت، انہیں مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتا، فیصل آباد کے عوام اپنے بنیادی حق کے لیے گھر سے نکلیں، اگر حکومت چاہےتو ایک ہفتے میں کمیشن بن سکتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :