افغان حکومت نے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر لطیف محسود کو پاکستان کے حوالے کردیا

لطیف محسود کو نیٹو فورسز نے 2013 میں گرفتارکیا گیا تھا

اتوار 7 دسمبر 2014 12:51

افغان حکومت نے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر لطیف محسود کو پاکستان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء ) کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر لطیف محسود پاکستان کے حوالے افغانستان کی حکومت نے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر لطیف محسود کو پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔ لطیف محسود کو نیٹو فورسز نے 2013 میں گرفتارکیا گیا تھا۔کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر حکیم اللہ کے نائب لطیف محسود کو 2013 میں گرفتارکیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

لطیف محسود کو نیٹو فورسز نے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت سے 40 روز قبل اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ اسلحہ کی ڈیل کرنے جا رہا تھا۔ پاکستان نے لطیف محسود کی حوالگی کے حوالے سے متعدد بار رابطہ کیا۔ مگر کرزئی حکومت کی جانب سے کوئی رد عمل ظاہر نہ ہوا۔ افغانستان کی موجودہ حکومت نے اس حوالے سے مثبت پیش رفت دکھائی۔ لطیف محسود کو تین ساتھیوں سمیت پاکستان کے حوالے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :