نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شاہد آفریدی اور عمر گل میں ’چھینا جھپٹی‘ جاری رہی

جمعہ 5 دسمبر 2014 00:34

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شاہد آفریدی اور عمر گل میں ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر۔2014ء) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ میں کپتان شاہد آفریدی اور عمر گل کے درمیان سب سے زیادہ وکٹوں کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن کیلئے ’چھینا جھپٹی‘ جاری رہی۔ میچ کا آغاز ہوا تو ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں 80وکٹوں کے ساتھ عمر گل دوسری پوزیشن پر براجمان تھے جبکہ کپتان شاہد آفریدی صرف ایک وکٹ کے تفاوت سے تیسری پوزیشن پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

تاہم شاہد آفریدی نے ابتدائی اوور میں ہی کیوی کھلاڑی براؤنی کو آؤٹ کر کے پہلے تو عمر گل کے برابر اور پھر ایک اور کھلاڑی کا شکار کر کے فہرست میں 81 وکٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن عمر گل سے چھین لی ۔ لیکن آخری اوورز میں عمر گل نے یکے بعد دیگرے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر نہ صرف اپنا اعزاز واپس حاصل کر لیا بلکہ شاہد آفریدی کو واپس تیسری پوزیشن پر بھی بھیج دیا۔ اس وقت سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں پاکستانی سپنر سعید اجمل 85، عمر گل 82 اور شاہد آفریدی 81 وکٹوں کے ساتھ بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے درجے پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :