Live Updates

عمران خان مذاکرات کی میز پر آئیں ، مذاکرات کا آغاز اتوار کو کرینگے، اسحاق ڈار،

حکومت نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی نکل سکتا ہے ،عمران خان کی ٹیم مہربانی کرکے آئین و قانون کے ساتھ مذاکرات کرے عمران خان کو اب جلوسوں کے شیڈول کو ختم کرنے کا اعلان کرنا چاہیے ، پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے تمام پارٹیوں کو اعتماد میں لینگے ، او جی ڈی سی ایل کی نجکاری غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کی گئی ہے ، جوڈیشل کمیشن میں آئی ایس آئی اور آئی بی کو شامل نہیں کرسکتے ، کمیشن چاہیے تو جس کو مرضی سے بلا سکتا ہے ،سیمینار کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعہ 5 دسمبر 2014 23:14

عمران خان مذاکرات کی میز پر آئیں ، مذاکرات کا آغاز اتوار کو کرینگے، ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے تیار تھی ، تیار ہے اور تیار رہے گی ، عمران خان مذاکرات کی میز پر آئیں ، مذاکرات کا آغاز اتوار کو کرینگے ، عمران خان کی ٹیم مہربانی کرکے آئین و قانون کے ساتھ مذاکرات کرے عمران خان کو اب جلوسوں کے شیڈول کو ختم کرنے کا اعلان کرنا چاہیے ، پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے تمام پارٹیوں کو اعتماد میں لینگے ، او جی ڈی سی ایل کی نجکاری غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کی گئی ہے ، جوڈیشل کمیشن میں آئی ایس آئی اور آئی بی کو شامل نہیں کرسکتے ، کمیشن چاہیے تو جس کو مرضی سے بلا سکتا ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے مسابقتی کمیشن کے عالمی دن کے حوالے سے جمعہ کو سیمینار کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی مشاورت کررہے ہیں دھرنوں سے معیشت کو بہت نقصان ہوا اور اب بھی ہورہا ہے حکومت کو جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہوا دونوں فریقین اس پر عمل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی نکل سکتا ہے حکومت تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے تیار تھی تیار ہے اور تیار رہے گی عمران خان احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان کریں عمران خان چاہیں تو مذاکرات اتوار کو کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ پانچ دسمبر آگیا اور چیف الیکشن کمشنر کا تقرر بھی ہوگیا اب تحریک انصاف سے مذاکرات کی باری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی اور آئی بی کو جوڈیشل کمیشن میں شامل نہیں کیا جاسکتا کمیشن چاہے تو آئی ایس آئی اور آئی بی سمیت کسی کو بھی بلا سکتا ہے وزیراعظم کی واپسی پر مذاکرات کے حوالے سے بات کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل کی نجکاری غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کی گئی ہے جوڈیشل کمیشن آرڈیننس کے تحت قائم نہیں ہوگا جوڈیشل کمیشن انکوائری ایکٹ کے تحت قائم کیا جاسکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کے صوابدیدی فنڈز ختم کردیئے ہیں 32اداروں کے خفیہ فنڈ بھی ختم کردیئے گئے ہیں آئی ایس آئی اور آئی بی کے خفیہ فنڈ برقرار رکھے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات