Live Updates

دھاندلی کی تحقیقات شروع ہونے تک پلان سی جاری رہے گا: عمران خان

جمعہ 5 دسمبر 2014 21:40

دھاندلی کی تحقیقات شروع ہونے تک پلان سی جاری رہے گا: عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر۔2014ء) عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ جب تک انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم نہیں ہوتا ۔ پلان سی کے مطابق احتجاجی تحریک جاری رہے گی ۔ 18 دسمبر کے بعد نواز شریف کے لئے حکومت چلانا مشکل ہو جائے گا۔دھرنے سے خطاب کے دوران اسحاق ڈار کی طرف سے مذاکرات شروع کرنے کے اعلان پر عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمران سن لیں پہلے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے جو چھ ہفتے میں تحقیقات مکمل کر کے رزلٹ دے ۔

(جاری ہے)

کمیشن کے قیام تک احتجاجی تحریک نہیں رکے گی۔ عمران خان نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو 18 دسمبر کو پلان ڈی کا اعلان کریں گے اور اس کے بعد نواز شریف کے لئے حکومت چلانا مشکل ہو جائے گا۔ عمران خان نے کہا لاہور میں دو نوجوانوں کو حمزہ شہباز کے جلسے میں گو نواز گو کا نعرہ لگانے پر مارا پیٹا گیا۔ گو نواز گو نعرہ نہیں ایک تحریک بن چکی ہے۔ حکمران جتنا تشدد کریں گے تحریک اتنی ہی پھیلے گی جتنی دیر دھرنا چلے گا ۔ حکمرانوں کی کرپشن سامنے لاتے رہیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :