Live Updates

کرپٹ حکومت کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،عمران خان

جمعہ 5 دسمبر 2014 16:22

کرپٹ حکومت کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،عمران خان

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فیصل آ باد کے عوام نے ہمیشہ تاریخ ساز فیصلے کئے ہیں اور آٹھ دسمبر کو مزدور کسان ‘ تاجر ‘ دکاندار اور عوام تحریک انصاف کے حق میں فیصلے دے کر حکمرانوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیں گے ۔احتجاجی کال کو ناکام بنانے کے لئے حکومت بے دریغ خرچہ کر رہی ہے ۔

لیکن کرپٹ حکمرانوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔، ہم کرپٹ حکمرانوں کے خلاف میدان عمل میں نکلے ہیں ۔ کرپٹ حکومت کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے مرکزی صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی سربراہی میں فیصل آباد کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا،عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں کے جانے کا وقت قریب آچکا ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن ہم انہیں ملک سے بھاگنے نہیں دیں گے قوم کی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ، ہمارا پلان “سی” نہیں رکے گا، لاہور میں پولیس کے نابینا افراد پر تشدد سے دکھ ہوا، جمہوریت میں انصاف نہ ملنے پر احتجاج کا حق ہوتا ہے، قطر میں ایل این جی کنٹریکٹ میں اربوں کا پیسہ بنے گا،آصف زرداری شریف برادران کو کرپشن روکنے کا نہیں کہیں گے، اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کا وقت ہے۔لاہور میں شریفوں کے نابینا افراد پر تشدد سے دکھ ہوا، جمہوریت میں انصاف نہ ملنے پر احتجاج کرنے کا حق ہے، معذور افراد کو آج تک معاشرے نے نہیں پوچھا، نابینا افراد نوکری میں حصہ مانگ رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف میرے خلاف اشتہارات پر جتنا مرضی پیسہ خرچ کرلیں انہیں عزت نہیں ملے گی،تحریک انصاف کے خلاف تمام سیاسی پارٹیاں اکٹھی ہوگئی ہیں اور کہا جاتا ہے میں تنہا ہوگیا لیکن جدھر جاتا ہوں لوگوں کا سمندر امڈ آتا ہے، عوام نے دھرنے میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے اور ہم اقتدار میں آئے تو دیگر بیرونی قرضوں پر پابندی کے لئے آئین میں ترمیم کریں گے، اپنے نام پر اثاثے نہ رکھنے والوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں گے۔

مینڈیٹ چوری کرنے والوں کا احتساب ہوگا۔ جیسے ہی صاف اور شفاف الیکشن ہوگا تو نئے پڑھے لکھے لوگ آئیں گے۔ہم سب نے مل کر گیارہ کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے۔ وفد میں شیخ شاہد جاوید ‘ ظریف خاں نیازی ‘ فواد چیمہ ‘حسن نیازی ‘ عبداللہ دمڑخیال کاسترو‘ جہانزیب ‘ امتیاز گل اعجاز کاہلوں غلام حیدر باری ‘ چوہدری ندیم ‘ ظریف نیازی سلمان شاہ جاوید نیاز منج ‘ ڈاکٹر سجاد رندھاوا لطیف نذر و دیگر کارکنون موجود تھے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :