Live Updates

حکومت کا تحریک انصاف سے مذاکرات کا فیصلہ ، عمل درآمد کیلئے ’رات کی تاریکی‘ میں ملاقاتیں

جمعہ 5 دسمبر 2014 16:20

حکومت کا تحریک انصاف سے مذاکرات کا فیصلہ ، عمل درآمد کیلئے ’رات کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیاہے اور اس سلسلے میں راہ ہموار کرنے کے لیے رات کی تاریکی میں اہم شخصیات کی ملاقاتیں شروع ہوگئی ہیں ، یہ مذاکرات باضابطہ طورپر جمعرات سے شروع ہوناتھے لیکن کسی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئے جبکہ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی مذاکرات شروع کرنے کے فیصلے کی تصد یق کردی تھی ۔

(جاری ہے)

انتہائی باوثوق ذرائع نے بتایاکہ حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے خفیہ رابطے شروع کردیئے ہیں اور اس ضمن میں جمعرات کی رات ایک اہم شخصیت نے تحریک انصاف سے ملاقات کی جس دوران مذاکرات کی بحالی سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی ۔ یہ بھی بتایاگیاہے کہ جب مذکورہ شخصیت تحریک انصاف کے رہنماﺅں سے ملاقات کے لیے آئی تو علاقے کی سٹریٹ لائیٹس بند تھیں تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ خودہی ’بتیاں گل ‘کی گئیں یا یہ بھی لوڈشیڈنگ کی ’مہربانی ‘تھی ۔ بتایاگیاہے کہ جس گاڑی پروہ شخصیت ملاقات کے لیے آئی وہ گاڑی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے نام پر رجسٹرڈ ہے تاہم پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر نے اس حوالے سے کسی قسم کی گفتگو کرنے سے گریز کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات