جوہانسبرگ:نیلسن منڈیلا کی پہلی برسی تقریب،ہزاروں افرادشرکت

جمعہ 5 دسمبر 2014 14:32

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء) جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی پہلی برسی کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جوہانسبرگ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیارپورٹ کے مطابق نیلسن منڈیلا کی پہلی برسی پران کے چاہنے والے نیلسن منڈیلا فاونڈیشن کے دفتر میں جمع ہوئے، جو دنیا بھر سے موصول ہونے والے تعزیتی پیغامات اور کتابوں سے بھرا ہوا تھا۔

اس موقع پرامن اوراتحاد کی عالمی علامت نیلسن منڈیلا کے لیے ہزاروں تعزیت کے پیغامات بھی ریکارڈ کئے گئے۔نیلسن مینڈیلا کو سرکاری طور پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے آبائی علاقے میں تین منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :