وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں دہشتگردی سے ہونے والے نقصان سے متعلق قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش کردی
جمعہ 5 دسمبر 2014 14:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء) وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں دہشتگردی سے ہونے والے نقصان سے متعلق قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش کردی جس کے مطابق دہشتگردی کیخلاف 10 سالہ جنگ کے دوران 50 ہزار پاکستانی شہریوں نے جان کی قربانی دی ‘ اس دوران ملک کو 80 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزارت داخلہ نے دہشتگردی سے ہونے والے نقصانات اورمعاوضے کی تفصیلات ایوان میں پیش کی جس کے مطابق دہشتگردی کیخلاف 10سالہ جنگ میں 50 ہزارپاکستانی شہریوں نے جان کی قربانی دی‘ اس دوران ملک کو80ارب ڈالرکانقصان ہوا۔
خیبرپختونخوا میں 968،بلوچستان میں 369اور فاٹا میں 647 افراد دہشتگردی میں جاں بحق ہوئے ‘ زیارت ریزیڈنسی حملے میں 142 ملین روپے کا نقصان ہوا۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق سندھ میں شہیداورزخمی ہونیوالوں کیلئے28.9 ملین روپے معاوضہ منظورکیاگیا جبکہ خیبرپختونخوا میں نقصانات کیلئے45.33 ملین روپے، بلوچستان میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 481 ملین، فاٹا میں شہید اور زخمیوں کیلئے 495.06 ملین روپے کا معاوضہ منظور کیا جبکہ نقصانات کے ازالے کے لئے 17 ہزار 364 ملین روپت معاوضہ منظور کیا گیا۔
وزارت داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک سال میں پنجاب میں 10، سندھ میں 12 اور اسلام آباد میں دہشتگردی سے 2 پولیس اہلکارجاں بحق ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.