ججز نظر بندی کیس، پرویز مشرف کو حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ

جمعہ 5 دسمبر 2014 11:06

ججز نظر بندی کیس، پرویز مشرف کو حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے ایک دن کے استثنٰی کی درخواست منظور کرلی۔

(جاری ہے)

خصوصی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی ایڈوکیٹ کے جونئیر راجہ جمیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ الیاس صدیقی سپریم کورٹ میں مصروف ہیں لہٰذا آج حاضری سے استثنٰی دیا جائے۔ عدالت نے پرویز مشرف کی آج حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظور کرلی اور آئندہ سماعت پر ملزم کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ مقدمے کی مزید سماعت انیس دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :