سپیکر قانون سازاسمبلی سر دار غلام صادق کی ا یشن پارلیمنٹڑی اسمبلی کے موقع پر فلسطین اور شام کے سپیکرز سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور بھارتی حکومت کے نام نہاد انتخابات کے فراڈ سے آگاہ کیا

بدھ 3 دسمبر 2014 23:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء ) سپیکر قانون سازاسمبلی سر دار غلام صادق خان نے ا یشن پارلیمنٹڑی اسمبلی کے موقع پر فلسطین اور شام کے سپیکرز سے ملاقات کی اور انہیں مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور بھارتی حکومت کی جانب سے کروائے جانے والے نام نہاد انتخابات کے فراڈ سے آگاہ کیا سردار غلام صادق خان نے کہا کہ کشمیری قوم بھی فلسطین کے مسلمانوں کی طرح اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور فلسطین شام اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کا درد تمام امت مسلمہ کا درد ہے انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تمام مسلم ممالک کو اکھٹے ہو کر مسئلہ کشمیر ، فلسطین اور شام کے حل کے لئے اقدامات کرنے چاہئے کیونکہ امت مسلمہ ایک جسم کی مانند ہے اور کسی ایک حصے کی تکلیف پورے جسم کے لئے تکلیف کا باعث بنتی ہے شام اور فلسطین کے سپیکرز نے سردار غلام صادق خان کو یقین دلایا کہ وہ پوری دنیا میں جہاں بھی ایسی قوموں کی آزادی کا کیس پیش کریں گے وہاں کشمیری قوم کی مظلومیت اور بھارتی حکمرانوں اور بھارتی افواج کی جارحیت اور ظلم و بربریت کو بھی بے نقاب کریں گے انہوں نے سردار غلام صادق خان کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور انہیں یقین دلایا کہ تمام امت مسلمہ کشمیریوں کی آزادی کے یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہے سپیکرآزاد کشمیر اسمبلی سے دنیاکے مختلف اسلامی ممالک کے وفود نے بھی ملا قاتیں کیں اور سپیکر اسمبلی نے انہیں مسئلہ کشمیر کی حساسیت سے آگاہ کیا اور کہا کہ جنوبی ایشیاء کے امن کیلئے مسئلہ کشمیرکا فوری حل ضروری ہے ۔