Live Updates

عوام کو شہر بند کرنے کی قربانی دینا پڑے گی: عمران خان

منگل 2 دسمبر 2014 20:50

عوام کو شہر بند کرنے کی قربانی دینا پڑے گی: عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2دسمبر۔2014ء) عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کیخلاف تمام جماعتیں اکٹھی ہوچکی ہیں لیکن حکمرانوں کو نہیں پتا کہ ابھی اور کتنے پلان پڑے ہیں۔ لوگوں کو شہر بند کرنے کی قربانی دینا پڑے گی۔اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ سارا پاکستان بند کرنے سے لوگوں کو مشکلیں آئیگی لیکن کون کہتا ہے کہ آزادی قربانیوں کے بغیر ملتی ہے۔

لوگوں کو شہر بند ہونے کی قربانی دینا پڑے گی۔ عمران خان نے کہا کہ میں اکیلا کچھ نہیں کر سکتا، ورلڈ کپ بھی ٹیم کیساتھ جیتا تھا۔ نئے پاکستان کیلئے بھی ٹیم چاہیے ہوگی۔ نیا پاکستان عمران خان نہیں بلکہ پاکستان کی عوام بنائیں گے، میں صرف راستہ دکھائوں گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اگلی عید سے پہلے نئے الیکشن ہو جائیں گے۔ نیا پاکستان شفاف الیکشن کے ہونے سے بنے گا۔

مینڈیٹ چوری کرنے والوں کا احتساب ہوگا۔ جیسے ہی صاف اور شفاف الیکشن ہوگا تو نئے پڑھے لکھے لوگ آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو غربت سے نکالنے کیلئے کسی راکٹ سائنس کی نہیں بلکہ فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلامی فلاحی ریاست میں لوگوں کو غربت سے نکالنا چیلنج ہوگا۔ ہم سب نے مل کر گیارہ کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انسان گر کر کھڑا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اور طاقت دیتا ہے۔ مجھے ایک دن بھی خیال نہیں آیا کہ کامیاب نہیں ہونگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :