Live Updates

تحریک انصاف کے ’ پلان سی‘ میں مزید تبدیلی کا امکان

منگل 2 دسمبر 2014 19:37

تحریک انصاف کے ’ پلان سی‘ میں مزید تبدیلی کا امکان

1سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کردہ پلان سی کے تحت تین بڑے شہروں اور پھر ہورے ملک کو بند کرنے کے منصوبے میں مزید تبدیلی کا امکان ہے کیونکہ شہر کراچی کو بند کرنے کی اعلان کردہ تاریخ 12 دسمبر سے اگلے روز ہی چہلم امام حسینؓ ہے۔

(جاری ہے)

جس کے سلسلے میں ملک بھر میں جلوس نکالے جاتے ہیں اور ان میں عوام کی ایک کثیر تعداد شریک ہوتی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی اعلی قیادت اس ضمن میں غورو خوض میں مصروف ہے اور جلد ہی فیصلہ متوقع ہے۔ واضح رہے اس سے پہلے جماعت الدعوة کے اجتماع کے پیش نظر لاہور شہر کو بند کرنے سمیت ملک بھر میں ہڑتال کی تایخ میں بھی تبدیلی کی گئی تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :