بھارت نے چار پاکستانی قیدی رہا کردئیے، محمد عالمگیر، حافظ نعمان بٹ، شاہنواز اور جاوید عالم شامل ہیں جو عرصہ دراز سے بھارت کی مختلف جیلوں میں قید تھے ،رپورٹ،

منگل 2 دسمبر 2014 18:54

بھارت نے چار پاکستانی قیدی رہا کردئیے، محمد عالمگیر، حافظ نعمان بٹ، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) بھارت نے چار پاکستانی قیدیوں کو لاہور کے قریب واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے کردیا۔ذرائع کے مطابق رہائی پانے والوں میں محمد عالمگیر، حافظ نعمان بٹ، شاہنواز اور جاوید عالم شامل ہیں جو عرصہ دراز سے بھارت کی مختلف جیلوں میں قید تھے رہائی پانے والوں میں سے تین عام شہری جبکہ ایک ماہی گیر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان نے چند روز قبل کراچی سے چالیس انڈین قیدیوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :