طاہر القادری کے علاج میں تاخیر سے پیچیدگیاں بڑھ سکتیں ہیں‘ امریکی ڈاکٹرز

منگل 2 دسمبر 2014 14:48

طاہر القادری کے علاج میں تاخیر سے پیچیدگیاں بڑھ سکتیں ہیں‘ امریکی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) امریکہ سے آنے والی ڈاکٹرز کی ٹیم نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا مکمل چیک اپ کیا جبکہ لاہور کے دو ہسپتالوں نے سکیورٹی کے باعث طاہر القادری کا علاج کرنے سے معذرت کر لی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہورمیں امریکی ڈاکٹرز کی پانچ رکنی ٹیم نے طاہر القادری کا ان کی رہائشگاہ پر طبی معائنہ کیا اور مکمل چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز نے تنبیہہ کی کہ طاہر القادری کے علاج میں تاخیر سے پیچیدگیاں بڑھ سکتیں ہیں، ان کا علاج فوری طور پر شروع کرانا ضروری ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے دو ہسپتالوں نے سکیورٹی وجوہات کے باعث طاہر القادری کا علاج کرنے سے معذرت کر لی۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاج کر سکتے ہیں مگر سکیورٹی فراہم کی جائے، حکومت کی جانب سے فول پروف سکیوررٹی کی فراہمی تک علاج نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :