صوبائی حکومت نے کم مدت میں عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ،عنایت اللہ خان

پیر 1 دسمبر 2014 17:24

بنوں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) خیبر پختونخواہ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے کم مدت میں عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے بلدیہ ملازمین اور آفسران اپنی ڈیوٹی انتہائی ایمانداری سے ادا کرے کام چور اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی میونسپل سروسز عوام تک پہنچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں میونسپل کمیٹی بنوں کے ملازمین کے تنخواہوں کیلئے چھ کروڑ روپے فنڈ جلد از جلد ریلیز کیا جائے گا جبکہ صوبہ بھر کے پنشیئرز ملازمین کیلئے صوبائی حکومت چھ ارب روپے مختلف بینکوں میں منی سوینگ رد کر ملازمین کو پنشنیرز کے ادائیگوں کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہارخیبر پختونخواہ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے ڈپٹی کمشنر بنوں آفس میں ضلع بھر کے افسران کے اجلاس سے خطاب کے دوران ، فضل قادر اڈیٹوریم میں بلدیہ ملازمین اور پینل ہائی سکول میں شمالی وزیرستان کے اقلیتی برادری کے کیمپ کا دورہ کرنے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرنے کے دوران کیا ڈپٹی کمشنر بنوں محمد آیاز خان ، اسسٹنٹ کمشنر بنوں اورنگزیب حیدر خان ، ڈی پی او بنوں عبد الرشید خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تھری شکیل احمد جان ، ڈسٹرکٹ کونسل بنوں کے سی سی او راؤف اللہ خان وزیر، ڈی او آر المار خان ، میونسپل کمیٹی بنوں کے سی ایم او اجمل خان ، ایم او آر حاجی شیر افضل خان ، چیف سینٹری انسپکٹر یوسف خان ، لینڈ انسپکٹر ملک سلیم خان میتا خیل بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انجنیر ظفر اللہ خان وزیر ، ایکسن واپڈا سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس کے افسران ، جمعیت اسلامی خیبر پختونخواہ کے صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم خان جماعت اسلامی ضلع بنوں کے امیر ڈاکٹر ناصر خان ، ضلعی جنرل سیکرٹری اجمل خان ، میونسپل کمیٹی بنوں کے انچارج انعام الحق ، جماعت اسلامی پی کے 72کے امیر ملک یوسف خان ، سمیت درجنوں مشران بلدیہ کے میونسپل ایمپلائر یونین کے صدر توسیف خان بلدار اینڈ بہشتی ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز خان و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کو ڈپٹی کمشنر بنوں محمد آیاز خان ، میونسپل کمیٹی بنوں کے سی ایم او اجمل خان نے بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد آیاز خان نے کہا کہ میونسپل کمیٹی بنوں کے اکثریت ملازمین ڈیوٹی سر انجام دینے میں کوتاہی کر رہے ہیں جس سے عوام کو میونسپل سروسز کی بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد آیاز خان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کام چور اور غیر حاضر ملازمین کو فوری طور پر ملازمت سے ٹرمینیٹ کیا جائے اور سی ایم او اجمل خان کو ہدایت کی کہ وہ تمام ملازمین کی حاضری یقینی بنائے غیر حاضر ملازمین کو فوری طور پر ملازمت سے فارغ کیا جائے انہوں نے زیر تعمیر میونسپل پلازے کے بارے میں ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان کی فوری طور پر اوپن ایکشن کیا جائے اور کسی قسم کی سفارش وغیرہ نہ کی جائے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بلدیہ آرڈنینس 2012منسوخ کرکے ملازمین کے حقوق کی پاسداری کی ہے انہوں نے اعلان کیا کہ تین چار ماہ کے دوران ہم صوبہ بھر کے ٹی ایم ایز بحال کرینگے جس سے ڈسٹرکٹ کونسلز کے فنڈز 50%ٹی ایم ایز کو ریلیز کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وہ اقلیتی برادری کے تمام جائز مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرینگے اور 25دسمبر کے کرسمس ڈے میں اقلیتی برادری کے ساتھ شریک ہونگے اور اس کے خوشی کو دوبالا کیا جائے گا صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا کہ ہم عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی وزارت میں غریب ملازمین کو ملازمت دیتے ہوئے کسی قسم کی سفارش وغیرہ کو ترجیح نہیں دی ہے بلکہ تمام ملازمین کو میرٹ پر ملازمت دی ہے انہوں نے کہا کہ ہم میرٹ پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ گیارہ مئی 2013سے پہلے محکمہ بلدیات ڈیپارٹمنٹ میں ملازمتیں اور دیگر ٹھیکہ جات سفارش پر دیئے جاتے تھے لیکن ہم نے وزارت سنبھالنے کے بعد سفارش وغیرہ کا خاتمہ کیا اور انشاء اللہ محکمہ بلدیات ڈیپارٹمنٹ میں تمام کام میرٹ پر ہونگے اور ہم کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرینگے ۔