نئی حج پالیسی کی تیاری کے لئے مشاورتی ورکشاپ جمعہ کو لاہور میں ہو گی ‘ ڈائریکٹر حج لاہور

پیر 1 دسمبر 2014 17:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) ڈائریکٹر حج لاہور سعید احمد ملک نے کہا ہے کہ اس سال فریضہ حج ادا کرنے والوں کے تجربات اور تجاویز و آراء کی رو شنی میں آئندہ حج کے انتظامات مزید بہتر بنانے کے سلسلے میں مشاورتی ورکشاپ جمعہ 26دسمبرکو دن 10بجے حاجی کیمپ نکلسن روڈ لاہور میں منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور نے گورنمنٹ اور پرائیویٹ حج سکیم کے تحت گزشتہ حج پر جانے والے افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ سفر حج کے دوران پیش آنے والی مشکلات‘تجربات اور تجاویز کے بارے میں وزارت کو آگاہ کریں تاکہ ان کی روشنی میں 2015ء کے حج کے لئے نئی حج پالیسی مرتب کی جاسکے اور عازمین کو حج کے موقع پر پہلے سے بہتر سہولتیں مہیا کی جاسکیں۔

مشاورتی ورکشاپ میں شرکت کے خواہشمند حضرات ایک دن قبل حا جی کیمپ کے فون نمبر042-36375986 پر اطلاع کریں۔

متعلقہ عنوان :