تیار رہو نیا بلا آرہا ہے، عمران خان کی نواز شریف اور آصف زرداری کو للکار،
جلاوٴ گھیراوٴ کے ذریعے شہر یا ملک بند نہیں کرنا چاہتے، ، شہر کیسے بند کرنا ہے، جلد پتہ چل جائے گا، نوازشریف غلط فہمی میں نہ رہنا، انصاف کے بغیر نہیں جائیں گے،عوام فیصلہ کرچکے ہیں ،دھرنے سے خطاب
پیر 1 دسمبر 2014 23:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے واضح کیا ہے کہ وہ جلاوٴ گھیراوٴ کے ذریعے شہر یا ملک بند نہیں کرنا چاہتے، کپتان نے وزیراعظم نواز شریف کیساتھ سابق صدر آصف زرداری کو بھی مخاطب کیا ہے کہ خوفناک بلا آرہا ہے میاں صاحب، آصف زرداری! میں آپ کیلئے بھیڑیا ہی ہوں، اِس بھیڑیے سے ڈریں، نواز شریف اور آصف زرداری سب سے کرپٹ آدمی ہیں۔
اسلام آباد میں آزادی دھرنے سے خطاب میں عمران خان نے سخت زبان استعمال کی، ان کا کہنا تھا کہ کل تقریر ختم ہونے کے وقت تک لوگ آرہے تھے، شہر کیسے بند کرنا ہے، جلد آپ کو پتہ چل جائے گا، نواز شریف سمجھ رہے تھے ہم لوگ تھک جائیں گے، غلط فہمی میں نہ رہنا، انصاف کے بغیر نہیں جائیں گے۔(جاری ہے)
پی ٹی آئی کپتان نے کہا کہ ہمارے خوف سے ن لیگ کو مزدور یاد آگئے، نواز شریف کو حویلیاں میں مہنگائی کی بھی فکر ہوگئی، میاں صاحب! اصل اپوزیشن یہاں بیٹھی ہے، لگتا ہے امریکا نے میاں صاحب کو تھپکی دی ہے، حکمران فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں، میاں صاحب کے دن گنے جاچکے، عوام فیصلہ کرچکے ہیں۔
عمران خان نے ایک بار پھر چیلنج کیا کہ پختونخوا کے کسی حلقے میں فراڈ ہے تو گنتی کرالو، انصاف کیلئے کھڑے نہ ہوئے تو مستقبل میں حق نہیں ملے گا، پریشر نہیں ڈالا تو حکمران الیکشن کا احتساب نہیں کرینگے، 2015ء میں نیا پاکستان بناکر رہیں گےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.