بلوچستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ، ناراض بلوچ بھائیوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں، صوبے میں مسنح شدہ لاشوں کا ملنا بند ہو گیا ہے، معراج عمرانی سمیت 6معصوم بچوں کا قتل بلوچی روایات کے خلاف ہے ، قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائیگا،میر علی حسن خان جاموٹ سمیت سینکڑوں افرادکے کی نیشنل پارٹی میں شمولیت سے پارٹی مزید منظم اور مستحکم ہو گئی ،

وزیر اعلیٰ بلوچستان کانصیر آبادمیں عوامی اجتماع سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت

پیر 1 دسمبر 2014 23:04

بلوچستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ، ناراض بلوچ بھائیوں کو قومی دھارے ..

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء ) وزیر اعلیٰ بلوچستان بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے ناراض بلوچ بھائیوں کو قومی دھارے میں لانے کے لیئے کوششیں جاری ہیں صوبے میں مسنح شدہ لاشوں کا ملنا بند ہو گیا ہے قیام امن سے ہی ترقی اور خوشحالی آسکتی ہے شہید معراج عمرانی سمیت 6معصوم بچوں کا قتل بلوچی روایات کے خلاف سے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے پولیس کو احکامات دے دیئے ہیں میر علی حسن خان جاموٹ سمیت سینکڑوں افرادکے کی نیشنل پارٹی میں شمولیت سے پارٹی مزید منظم اور مستحکم ہو گئی صو بے سے پسماندگی کے خاتمے کرپشن اور بد قا نونیت کے حلاف بھر پور اقدامات کئے جا ر ہے ہیں ترقی اور خوشحالی سے ہی عوام کے معیار زندگی میں تبدیلی لائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو نصیر آباد کے علاقے گوٹھ گل حسن خان منجھو میں ایک بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔اجتماع سے رکن صوبائی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی مظلوموں اور محکو موں کی پارٹی ہے جو کہ غریب عوام جو کہ غریب عوام کے حقوق کے لیئے لڑ رہی ہے دو مختلف جماعتوں میں رہنے والے منتخب نمائندوں نصیر آباد کو پسماندہ رکھا اور غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسین بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کی جدوجہد تارریخی ہے جو کہ بلوچ عوام کے حقوق کے لیئے آوار بلند کر تی آ رہی ہے ٰبی ایس او بجار کے مرکزی چیئر مین راجہ اسلم بلوچ نے کہا کہ ہے بلوچ عوامی حکومت کے خلاف مفاد پر سے ٹولے کی سارش ناکام ہو نگی نیشنل پارٹی کی قیادت عوامی ہے بلوچ قوم کی ترقی ننگ و ناموس ثقافت کی حفاظت کے لیئے ہر قربانی کر نے کو تیار ہیں صوبائی وزیر ذراعت سردار محمد اسلم بزنجو صوبائی ترجمان جان محمد بلیدی اراکین صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی ،شمع اسحاق،محمد کبیر محمد ہاشی ،میر علی حسن خان جاموٹ ،مہران بلوچ ،وڈیرہ عرض محمد عمرانی ،تاج بلوچ گہرام بلوچ ،نے بھی خطاب کیا وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے نصیر آباد کے ڈویژنل ہیڈ کواٹرڈیرہ مراد جمالی میں یو نیورسٹی کیمپس قائم کیا جائے گا اور پٹ فیڈر کینال قومی منصوبہ ہے جس کے لیئے جنوری کے آخر میں ری ماڈلنگ کا کا م شروع ہو جائے گا تاکہ گرین بیلٹ آباد رہے اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی کے لیئے فنڈز رلیز ہو چکے ہیں ایک سال کے اندر تمام لائنوں کا کام مکمل کیا جائے گا 6گرلز اور بوائز اسکولوں کے اپ گریڈ یشن کا احکامات میر علی حسن جاموٹ کے حوالے کیے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی میں ہیپا ٹا ئیٹس کی ویکسینیشن کے لیئے سینٹر کے قیام کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :