نواز شریف مجھ سے ملاقات کرنا چاہتے تھے : عمران خان
پیر 1 دسمبر 2014 22:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آزادی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف میرے گھر آنا چاہتے تھے اور مجھ سے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے اپنے ایک خاص آدمی کے ذریعے مجھ سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔میں نے ان سے سوال کیا کہ جب میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے اور میں اپنے ملک کے لیے کھڑا ہوںتو وہ مجھ سے ملاقات کیوں کرنا چاہتے تھے؟انہوں نے تحریک انصاف کے پلان سی کے بارے میں بتایا کہ ملک میں بےروزگاروں کی لائن لگی ہوئی ہے ، میرے شہر بند کرنے سے معیشت کو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں شہر یا پاکستان بند کرنا نہیں چاہتا لیکن جلد نظر آ جائے گا کہ ہم شہر کیسے بند کرتے ہیں۔(جاری ہے)
اگر ہمارا پلان سی اور ڈی کامیاب نہ ہوا تو پلان ’ای‘ بھی تیار ہے۔30 نومبر کے جلسے کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو جلسے میں آنے سے روکنے کے لیے مولانا فضل الرحمان کی ڈیوٹی لگائی گئی۔لیکن جن تحریکوں میں خواتین ہوتی ہیں وہاں انقلاب گھروں تک آ جاتا ہے۔
موجودہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب ، بچے آپ سے زیادہ عقلمند ہیں۔آپ اتنی معصوم شکل نہ بنایا کرو مجھے ترس آ جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شاید میاں صاحب کو امریکہ نے تھپکی دے دی ہے اسی لیے وہ مذاکرات سے ہٹ رہے ہیں۔ ایک طرف تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کو دھمکی دیتا ہے اور دوسری جانب نواز شریف اپنے بیٹے کو بزنس کے لیے بھارت لے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کو کہا کہ میں آصف زرداری کے لیے بھیڑیا ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.