Live Updates

عمران خان جمہوریت پسند ہیں وہ جمہوریت کی بساط لپیٹنے یا ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کسی سازش کا حصہ نہیں بن سکتے، پلان اے اور بی کی طرح پلان سی اور ڈی بھی ناکام ہو گا، مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل ہو گا،

تحریک انصاف کے (منحرف) رکن قومی اسمبلی گلزار خان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو

پیر 1 دسمبر 2014 22:48

عمران خان جمہوریت پسند ہیں وہ جمہوریت کی بساط لپیٹنے یا ملکی معیشت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) تحریک انصاف کے (منحرف) رکن قومی اسمبلی گلزار خان نے کہا ہے کہ عمران خان جمہوریت پسند ہیں وہ جمہوریت کی بساط لپیٹنے یا ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کسی سازش کا حصہ نہیں بن سکتے، پلان اے اور بی کی طرح پلان سی اور ڈی بھی ناکام ہو گا، مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل ہو گا۔ وہ پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر جمہوریت مخالف قوتوں کو موقع فراہم کرنے یا معیشت کو تباہ کرنے کے منصوبے کا حصہ بننے کے الزامات غلط ہیں، عمران خان جمہوریت پسند ہیں جبکہ ان کی سیاست جمہوریت کی سیاست ہے وہ کبھی جمہوریت کی بساط لپیٹنے یا معیشت کی تباہی کی کسی سازش کا حصہ نہیں بن سکتے۔ ایک سوال کے جواب میں گلزار خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے خاتمہ کیلئے عمران خان کے پلان اے اور بی کی طرح پلان سی اور ڈی بھی ناکام ہو گا، بالآخر دونوں فریقوں کو مذاکرات کی میز پر آنا پڑے اور مسئلہ مذاکرات سے ہی حل ہو گا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات