وزیر اعظم سے وزیرداخلہ کی ملاقات ، تحریک انصاف کی پہیہ جام ہڑتال کی کال سے نمٹنے کی حکمت عملی ، مذاکراتی عمل شروع کرنے پر بات چیت ، وزیراعظم نے جلسے کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات پر وزارت داخلہ کی کارکردگی کو سراہا
پیر 1 دسمبر 2014 22:16
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء ) وزیر اعظم نواز شریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی ، ملاقات میں تحریک انصاف کی طرف سے پہیہ جام ہڑال کی کال سے نمٹنے کی حکمت عملی اور تحریک انصاف سے مذاکرات کا عمل شروع کرنے کے امور پر بات چیت کی گئی ، وزیراعظم نے 30 نومبر کے جلسے کیلئے اسلام آباد میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات پر وزارت داخلہ کی کارکردگی کو بھی سراہا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پیر کو وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو 30 نومبر کے جلسے کیلئے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریف کیا ۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے انتطامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزارت داخلہ کی کارکردگی کو سراہا ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت نے آئین اور قانون کے مطابق تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت دی اور اس کیلئے جو معاہدہ کیا گیا اس پر دونوں اطراف سے عمل درآمد یقینی بنایا گیا ، ملاقات میں عمران خان کی طرف سے لاہور ، فیصل آباد کو بند کرنے اور 16 دسمبر کو پورے پاکستان میں پہہ جام کی کال سے نمٹنے کے امور بھی زیر غور آئے اور اس حوالے سے وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب حکومت سے بھی قریبی رابطہ رکھیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.