2013ء کے عام انتخابات میں 93 لاکھ ، 2002ء کے عام انتخابات میں 94 لاکھ اضافی بیلٹ پیپر چھاپے گئے ،
ضافی بیلٹ پیپرز کا مقصد دھاندلی نہیں تکنیکی ضرورت ہوتی ہے، الیکشن کمیشن نے گذشتہ چار عام انتخابات میں چھاپے گئے اضافی بیلٹ پیپرز کی تفصیلات جاری کردیں
پیر 1 دسمبر 2014 22:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) الیکشن کمیشن نے گذشتہ چار عام انتخابات میں چھاپے گئے اضافی بیلٹ پیپرز کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2013ء کے عام انتخابات میں 93 لاکھ اور 2002ء کے عام انتخابات میں 94 لاکھ اضافی بیلٹ پیپر چھاپے گئے‘ اضافی بیلٹ پیپرز کا مقصد دھاندلی نہیں تکنیکی ضرورت ہوتی ہے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو الیکشن کمیشن نے 2002ء سے لے کر 2013ء تک ہونے والے عام انتخابات میں اضافی چھاپے گئے بیلٹ پیپرز کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق 1997ء کے عام انتخابات کیلئے 83 لاکھ 40 ہزار‘ 2002ء میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے 94 لاکھ اضافی بیلٹ پیپر چھاپے گئے۔
2008ء میں 90 لاکھ اور 2013ء کے عام انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کل 17 کروڑ 24 لاکھ ووٹرز کیلئے 18 کروڑ 17 لاکھ بیلٹ پیپر چھاپے گئے جن میں سے 93 لاکھ اضافی تھے۔ گذشتہ ادوار میں چھاپے جانے والے تمام اضافی بیلٹ پیپرز کا مقصد دھاندلی نہیں بلکہ تکنیکی ضرورت ہوتی ہے۔ ان تمام بیلٹ پیپرز کا ریکارڈ موجود ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان کی پریس کانفرنس کے بعد الیکشن کمیشن نے بیان جاری کیا تھا کہ 2013ء کے عام انتخابات کیلئے صرف 8 لاکھ اضافی بیلٹ پیپر چھاپے گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.