Live Updates

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے عمران خان سے ملاقات کا اعتراف کرلیا

پیر 1 دسمبر 2014 21:34

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے عمران خان سے ملاقات کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1دسمبر۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عمرا ن خان سے ملاقات کااعتراف کر لیا ہے ۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے عمرا ن خان سے 2006میں ملاقات کی تھی لیکن انہوں نے عمران خان کے ساتھ کوئی کمٹمنٹ نہیں کی تھی ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے مجھے پی ٹی آئی میں سیکڑی جنرل کی سیٹ کی آفرکی تھی کیونکہ اس وقت مسلم لیگ ن کی قیادت سے میرے کچھ اختلافات چل رہے تھے جس کی وجہ سے میری رکنیت معطل کر دی گئی تھی لیکن میں نے عمران خان کی بات سنی اور ان سنی کر دی کیونکہ میں پی ٹی آئی میں شمولیت کاکوئی ارادہ نہیں رکھتا تھا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :