مظاہرین دوبارہ گلیوں کا رخ نہ کریں ورنہ سختی سے نمٹیں گے،چیف ایگزیکٹیوہانگ کانگ کی وارننگ،
پولیس کی کیمپ اکھاڑنے کی کوشش،مظاہرین سے جھڑپیں،مرچوں کا اسپرے اورتیز دھارپانی کا استعمال،22زخمی
پیر 1 دسمبر 2014 21:22
ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو سی وائی لیونگ نے جمہوریت کے حامی مظاہرین کو خبردار کیا ہے کہ وہ دوبارہ گلیوں کا رخ نہ کریں۔چیف ایگزیکٹیو کا یہ بیان دو ماہ سے ہانگ کانگ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جاری جھڑپوں میں بدترین تصادم کے بعد سامنے آیا ۔بتایا جاتا ہے کہ پیر کے روز ہانگ کانگ میں سرکاری دفاتر جزوی طور پر بند رہے۔
پولیس نے مرچوں کے سپرے، لاٹھیوں اور تیز پانی کی دھار کے ذریعے ایڈمیرالٹی ڈسٹرکٹ کی لنگ وو نامی شاہراہ کو مظاہرین سے خالی کروایااس دوران جھڑپوں میں 22افرادکے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ،ایک بیان میں ہوائی لیونگ نے مظاہرین کو خبردار کیا کہ وہ پولیس کی جانب سے تحمل کو کمزوری سے تعبیر کرنے کی غلطی نہ کریں۔(جاری ہے)
انھوں نے کہاکہ آج کے بعد پولیس اپنے فرائص سرانجام دیتے ہوئے سخت کارروائی کرے گی۔
میں ان طالب علموں سے جو آج شب زیرقبضہ علاقے کی جانب لوٹنے کا سوچ رہے ہیں، کہتا ہوں کہ وہ ایسا نہ کریں۔جھڑپ کے وقت مظاہرین نے چھتریاں اٹھا رکھی تھیں جو ان کی تحریک کی علامت ہے، جبکہ پولیس کے پاس لاٹھیاں اور مرچوں کے سپرے تھے۔احتجاج میں اس وقت تیزی آئی جب پولیس نے مظاہرین کے کئی کیمپوں میں سے ایک کو ہٹانا شروع کر دیا۔طالب علم رہنماوٴں نے لوگوں کو بتایا کہ وہ احتجاجی مہم تیز کر رہے ہیں، اس کے بعد تازہ احتجاج کا آغاز ایک ریلی سے ہوا اور جب مظاہرین چیف ایگزیکٹیو سی وائی لیونگ کے دفتر کے قریب ایک بڑی شاہراہ پر جمع ہوئے تو پولیس نے ان پر دھاوا بول دیا۔بتایاکہ احتجاج میں تیزی لانے کا مقصد کارِ سرکار کو بند کرنا تھا۔انھوں نے کہا کہ حکومت کے کام کرنے کی رفتار سست پڑ گئی تھی۔۔۔ اور ہمیں یقین ہے کہ ہمیں سرکار کی طاقت کی علامت اس کے ہیڈ کوارٹر پر دباوٴ بڑھانے کی ضرورت ہے۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مظاہرین سے شاہراہ کو خالی کرانے کے لیے پرعزم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.