وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر چیف الیکشن کمشنر کا نام آج بھی فائنل نہ کر سکے

پیر 1 دسمبر 2014 17:00

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر چیف الیکشن کمشنر کا نام آج بھی فائنل نہ کر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم دسمبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے حوالے سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف ناموں پر تبادلہ خیال کیا لیکن تاحال کسی نام کو فائنل نہیں کر سکے۔ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج 6 سے 7 ناموں پر مشاورت کی گئی اور 5 دسمبر تک کسی ایک نام پر اتفاق ہو جائے گا کیونکہ عدالت نے پانچ دسمبر تک کا وقت دیا ہے اور کل پھر مشاورت ہو گی ۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا اگر ابھی کسی کا نام لونگا تو میڈیا پر نام آنے سے وہ شریف لوگ بھی بھاگ جائیں گے۔ وزیراعظم کو کہا ہے کہ عمران خان کیساتھ ڈائیلاگ کریں اور وزیراعظم نے بھی کہا ہے کہ وہ ڈائیلاگ کرنا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو ڈائیلاگ کے پراسس کو شروع کرنے کا کہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ کے دورے کے بعد تمام جماعتوں سے مشاورت کروں گا۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کو بند کرنے کی طاقت کسی میں نہیں پاکستان ہمارا وطن ہے کسی کو بند نہیں کرنے دیں گے ۔ عمران خان احتجاج کریں کونکہ احتجاج ان کا حق ہے۔