وزیر داخلہ نے تحریک انصاف کا جلسہ ختم ہوتے ہی ریڈ زون میں رکھے گئے کنٹینرزفوری اٹھوا دیئے

اتوار 30 نومبر 2014 23:29

وزیر داخلہ نے تحریک انصاف کا جلسہ ختم ہوتے ہی ریڈ زون میں رکھے گئے کنٹینرزفوری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30نومبر۔2014ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تحریک انصاف کا جلسہ ختم ہوتے ہی ریڈ زون میں رکھے گئے کنٹینرز کو اٹھوانے کا حکم دے دیا‘ وزیر داخلہ کی ہدایت پر کنٹینرز ہٹانے کا سلسلہ شروع‘ پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف لگائے گئے کنٹینر رات گئے اٹھوالئے گئے۔

(جاری ہے)

اتوار کی شب وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تحریک انصاف کا ڈی چوک پر جلسہ ختم ہوتے ہی پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ پارلیمنٹ ہاؤس اور ریڈ زون کے اطراف رکھے جانے والے تمام کنٹینرز کو ہٹالیا جائے جس کے بعد پولیس اہلکاروں اور ضلعی انتظامیہ نے پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب جانے والے تمام راستوں پر رکھے گئے کنٹینر ہٹالئے۔