نواز شریف اور نریندر مودی کو ہاتھ ملانے پر آمادہ کرنے کیلئے سارک راہنماؤں نے اہم کردار ادا کیا ، نیپال نے پاک بھارت وزرائے اعظم کو ذہنی طور پر قریب لانے کی بھی کوشش کی،نیپالی وزیر خارجہ مہندرا بہادر پانڈے کا بھارتی خبر ایجنسی سے گفتگو میں انکشاف

اتوار 30 نومبر 2014 23:29

نواز شریف اور نریندر مودی کو ہاتھ ملانے پر آمادہ کرنے کیلئے سارک راہنماؤں ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30نومبر۔2014ء) نیپال کے وزیر خارجہ مہندرا بہادر پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو قریب لانے، ہاتھ ملانے اور سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر دونوں میں سرد جنگ کے خاتمے کیلئے آمادہ کرنے پر افغان صدر اشرف غنی اور دیگر سارک راہنماؤں نے اہم کردار ادا کیا اس کے بعد دونوں میں سرد جنگ کا خاتمہ ہوا‘ نیپال نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کو قریب لانے کی بھی کوشش کی۔

اتوار کو بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے گفتگو کرتے ہوئے نیپالی وزیر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی اور دیگر سارک راہنماؤں نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان سرد جنگ کے خاتمے کیلئے سارک کانفرنس کے موقع پر ہاتھ ملانے کیلئے آمادہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیپال نہ صرف پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ہاتھ ملوانے کی کوششیں کیں بلکہ ہم نے دونوں راہنماؤں کے ذہنوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لانے کی بھی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے دعوت نامے تقسیم کرنے کیلئے میں نے ذاتی طور پر تمام سارک وزرائے خارجہ سے ملاقات کی۔ حکومتوں اور مملکتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں اور زور دیا کہ اعتماد اور ہم آہنگی سارک راہنماؤں کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ہم نے باہمی تنازعات کے حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیپال کے علاوہ افغان صدر اشرف غنی نے پاک بھارت وزرائے اعظم کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اشرف غنی دانشمند راہنماء ہیں اور وہ ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور نہ صرف نیپال نے دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ہاتھ ملانے کیلئے اہم کردار ادا کیا بلکہ اس میں سارک ممالک کی اجتماعی کوششیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :