Live Updates

تحریک انصاف کا 4 دسمبر کو لاہور بند کرنے کا پلان سامنے آ گیا

اتوار 30 نومبر 2014 23:14

تحریک انصاف کا 4 دسمبر کو لاہور بند کرنے کا پلان سامنے آ گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30نومبر۔2014ء) تحریک انصاف کی جانب سے 4دسمبر کو لاہور بند کرنے کے اعلان کے بعد شہر کو بند کرنے کی حکمت عملی بھی سامنے آ گئی ہے۔ جس کے مطابق اس روز صوبائی دارلحکومت کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر دھرنے دے کر ان کو بند کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انتہائی ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اس روز تحریک انصاف کے کارکنا ن سول سیکریٹریٹ، وزیر اعلی کے آفس اور وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے دیں گے اور پارٹی ذمہ داران ان کی قیادت کریں گے جبکہ شہر بھر میں ٹریفک کو بند کروا کر کاروباری مراکز میں سرگرمیاں بھی ناممکن بنائی جائیں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات