Live Updates

عمران خان کا اعلان افسوسناک، نقصان عوام کا ہوگا: حکومت

اتوار 30 نومبر 2014 22:13

عمران خان کا اعلان افسوسناک، نقصان عوام کا ہوگا: حکومت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30نومبر۔2014ء) عمران خان کی پورے پاکستان کو بند کرنے کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک کا کہنا تھا کہ عمران کا اعلان افسوسناک ہے۔ ان کا لب و لہجہ بدلا ہوا ہے۔ پاکستان بند کرنے سے عوام کو نقصان ہوگا۔ چیئرمین تحریک انصاف سیاسی بصیرت اور تدبر کا مظاہرہ کریں اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ عمران نے چینی سفیر کو امداد بند کرنے کا کہا تھا۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کا نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستانی عوام باشعور ہیں وہ عمران خان کی کال مسترد کر دیں گے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اصل ایجنڈا سمجھ میں آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے دھمکی دی ہے تو آجائیں۔

دھمکیاں دے کر مذاکرات نہیں ہوتے۔ عمران نے قوم کوتقسیم کرنے کیلئے 14 اگست کا دن چُنا تھا۔ سقوط ڈھاکہ والے دن احتجاج کا اعلان کرکے عمران خان کی نیت کا پتا چل گیا ہے۔ عمران خان کی ناپاک خواہشیں پوری نہیں ہو سکتی۔ حکومت عمران خان سے جھگڑے گی نہیں بلکہ ان کی سازشوں کو ناکام بنائے گی۔ شریف آدمی سے اور شریر آدمی سے ڈیل کرنے کا اور طریقہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تین سال سے گالیاں نکال رہے ہیں اور خود کو فرشتہ سمجھتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :