Live Updates

عمران خان کا 16دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

اتوار 30 نومبر 2014 21:27

عمران خان کا 16دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ 16 دسمبر کو پورا پاکستان بند کر دیں گے۔2013 کے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں احتجاجی جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ 4 دسمبر کو لاہور، 8دسمبر کو فیصل آباد اور 12 دسمبر کو کراچی کو بند کروں گا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ اب نواز شریف کے لیے حکومت چلانا مشکل ہو جائے گی، 2015 نئے الیکشن کا سال ہے۔انہوں نے حکومت کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ابھی مذاکرات کے راستے کھلے ہوئے ہیں، مگر سپریم کورٹ کے ماتحت ایک کمیشن بنایا جائے جس کے تحت ایک جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنائی جائے جس میں آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی، ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کے نمائندے شامل ہوں اور یہ تحقیقات چار ہفتوں میں مکمل ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری ملک کے سب سے بڑے لٹیرے ہیں،جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ تمیز کی زبان استعمال کروں ملک میں 11 کروڑ لوگ غریب ہیں جن کو 2 وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہے جبکہ یہ امیر ہوتے جا رہے ہیں، ملک کو نیچےجاتا ہوا دیکھ رہا ہوں جس پر غصہ آتا ہے۔2013 کے انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہ تمام جماعتوں نے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگائے لیکن تحقیقات کے لیے تحریک انصاف ہی نکلیچیئرمین پی ٹی آئی نے کہا 2013کےالیکشن میں سب نے ملکر فراڈ کیا، انصاف کے حصول کے لیے پارلیمنٹ گئے، سپریم کورٹ میں چیف جسٹس چوہدری افتخار کو بھی درخواست کی،مگر بعد میں پتہ چلا کہ سب ہی میچ فکسنگ میں ملوث تھے۔

حکومت کی جانب سے مختلف ٹی وی چینلز پر چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف چلنے والے اشتہارات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میرے خلاف ٹی وی پر اشتہار عوام کے پیسے سے چلا رہے ہیں، اشتہارات کے خلاف عدالت جائیں گے۔پریڈ ایونیو پر جلسے کے لیے ملک بھر سے عوام کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :