تقریروں کاوقت ختم،فیصلےکاوقت آگیاہے، شاہ محمود قریشی

اتوار 30 نومبر 2014 20:59

تقریروں کاوقت ختم،فیصلےکاوقت آگیاہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30نومبر۔2014ء) وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تقریروں کاوقت ختم،فیصلےکاوقت آگیاہے، اب فیصلےتحریک انصاف نہیں عوام کریں گے، عمران خان کےفیصلوں پرقوم نےلبیک کہا، عوام سےسوال کرتاہوں کہ خاموشی سےگھرچلےجائیں؟اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کےاگلےقدم کیلیےقوم تیارہےلیکن شایدنوازشریف تیارنہیں ہیں، عوام نےثابت کردیاکہ ضد ان کی بھی پکی ہے، نوازشریف کےساتھ ایک مداری ہےجس کانام زرداری ہے،موجودہ حکومت عوام کےریلےکےسامنےنہیں ٹھہرسکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں صاف پانی نہ ملنےکی وجہ سےتھرکےبچوں کی زندگی چھینی جاتی ہے، اگرایساملک قبول نہیں توآؤ ہاتھ کھڑےکرواورنظام کوبدلنےکاوعدہ کرو، قوم اورکارکنوں کوگواہ بناکرکہہ رہاہوں کہ آج تبدیلی کارضاکاربننےآیاہوں، جب تک تبدیلی نہیں آئےگی عمران خان کےشانہ بشانہ لڑیں گے، تبدیلی کاپیغام لیکرعمران خان کےساتھ ملک کی ہرگلی کوچےمیں جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :