Live Updates

عمران خان کی بہنوں کو سیکیورٹی پاس نہ ہونے کی وجہ سے کنٹینر پر جانے سے روک دیا گیا

اتوار 30 نومبر 2014 20:55

عمران خان کی بہنوں کو سیکیورٹی پاس نہ ہونے کی وجہ سے کنٹینر پر جانے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں عمران خان کی بہنوں کو سیکیورٹی پاس نہ ہونے کی وجہ سے کنٹینر پر جانے سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں قائدین کے کنٹینر پر جانے کیلئے 50 پاس جاری کئے گئے تھے۔ بغیر پاسز کنٹینر پر جانے کی کسی کو اجازت نہیں دی گئی یہاں تک کہ عمران خان کی بہنوں کو بھی سیکیورٹی پاس نہ ہونے کی وجہ سے کنٹینر پر جانے سے روک دیا گیا جس کے بعد عمران خان کی بہنوں نے پی ٹی آئی کی دیگر خواتین سپورٹرز کیساتھ بیٹھ کر جلسہ دیکھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :