کراچی : کتے کو پتھر مارنے پر گولیاں چل گئیں، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

اتوار 30 نومبر 2014 20:15

کراچی : کتے کو پتھر مارنے پر گولیاں چل گئیں، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30نومبر۔2014ء) کراچی میں پالتو کتے کو پتھر مارنے پر پڑوسیوں میں جھگڑے کے بعد گولیاں چل گئی، ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کراچی میں پالتو کتے کو پتھر مارنے پر پڑوسیوں میں جھگڑا ہوگیا، بات گولیاں چلنے تک پہنچ گئی، پڑوسی کی فائرنگ سے کتے کا مالک جاں بحق جبکہ اس کی والدہ زخمی ہوگئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم ارشاد کا بیٹا سمیر بھی زخمی ہوا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :