مغل اعظم جب بھی حکومت میں آئے عوام کا جینا حرام کیا، اسد عمر

اتوار 30 نومبر 2014 20:15

مغل اعظم جب بھی حکومت میں آئے عوام کا جینا حرام کیا، اسد عمر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30نومبر۔2014ء) اسد عمر کہتے ہیں کہ مغل اعظم جب بھی حکومت میں آئے عوام کا جینا حرام کیا۔ عارف علوی کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں 15 لاکھ ووٹ مسترد ہوئے، عمران خان دھاندلی کیخلاف کھڑا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا کہ پرویز رشید ہٹلر کے وزیر اطلاعات سے زیادہ جھوٹ بولتے ہیں، مغل اعظم جب بھی حکومت میں آئے عوام کا جینا حرام کیا، حکومت نے بجلی کی قیمت 80 فیصد بڑھائی، بجلی ہے نہیں اور قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔عارف علوی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ عام انتخابات میں 15 لاکھ ووٹ مسترد ہوئے، عمران خان دھاندلی کیخلاف کھڑے ہیں، ہم قوم کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :