حکومت دھرنا ختم اور مجھے گرفتار کرکے دکھائے، پرویز خٹک کا چیلنج

اتوار 30 نومبر 2014 20:15

حکومت دھرنا ختم اور مجھے گرفتار کرکے دکھائے، پرویز خٹک کا چیلنج

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30نومبر۔2014ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے حکومت کو دھرنا ختم اور گرفتاری کا چیلنج دے دیا، کہتے ہیں کہ درباریوں کو حکمرانوں کی چوری نظر نہیں آتی، مقابلہ کرنا ہے تو میدان میں آؤ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سڑک کل بند کرکے دکھاؤ، مان جاؤں گا، آج عمران خان کے جلسے کی وجہ سے شرافت دکھائی، تمہیں بنوں، ٹانک اور لکی مروت کی شکست یاد نہیں، جلسے میں سڑک بدل بدل کر آئے۔

ان کا کہنا ہے کہ پرویز رشید اور چوہدری نثار! تمہاری حیثیت مجھے معلوم ہے، درباریوں کو حکمرانوں کی چوری نظر نہیں آتی؟، ہمارے صوبے کے حق پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے، مقابلہ کرنا ہے تو میدان میں آؤ، ہمت ہے تو دھرنا ختم اور مجھے گرفتار کرکے دکھاؤ۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو پتا ہی نہیں تبدیلی کسے کہتے ہیں، پاکستان میں ڈاکوؤں اور لٹیروں کو لٹکانے سے تبدیلی آگئی، پاکستان کو بچانا ہے تو عمران خان کو لانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :