حکومت کی نوجوانوں کے لئے قرضہ سکیم بری طرح ناکام، ایک سال کے عرصہ کے دوران صرف پونے چار ارب روپے کے قرضے جاری کئے، حکومت نے ایک سال کے دوران 100 ارب روپے کے قرضے فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا،یوتھ لون سکیم کی سربراہی مریم نواز کو دی گئی تھی لیکن سیاسی اور عدالت دباؤ کے باعث وہ یہ عہدہ چھوڑ چکیں جس کے بعد سکیم میں پیشرفت کی رفتار مزید سست پڑ گئی،ذرائع

اتوار 30 نومبر 2014 19:58

حکومت کی نوجوانوں کے لئے قرضہ سکیم بری طرح ناکام، ایک سال کے عرصہ کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30نومبر۔2014ء) حکومت کی نوجوانوں کے لئے قرضہ سکیم بری طرح ناکام رہی ہے اور ایک سال کے عرصہ کے دوران صرف پونے چار ارب روپے کے قرضے جاری کئے جا چکے ہیں جبکہ حکومت نے ایک سال کے دوران 100 ارب روپے کے قرضے فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔یوتھ لون سکیم کی سربراہی وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو دی گئی تھی لیکن سیاسی اور عدالت دباؤ کے باعث وہ یہ عہدہ چھوڑ چکی ہیں جس کے بعد اس سکیم میں پیشرفت کی رفتار مزید سست پڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں جب آن لائن نے بینکنگ ذرائع سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ تکنیکی وجوہات کے باعث قرضہ کی درخواستوں کی منظوری تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں ۔بہت سے لوگ مناسب ضمانت نہیں لا سکے جبکہ سیاسی صورت حال بھی ایک اہم عنصر ہے۔بعض ذرائع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کی وجہ سے بھی اس سکیم پر منفی اثرات پڑے ہیں کیونکہ دھرنوں کے باعث خدشہ تھا یہ سکیم روک دی جائے گی اگرچہ اسے روکا نہیں گیا لیکن بینکوں میں درخواستوں کی پروسیسنگ کا عمل انتہائی سست روی کا شکار ہوگیا ہے

متعلقہ عنوان :