شارجہ ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی، سیریز برابر

اتوار 30 نومبر 2014 17:42

شارجہ ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی، سیریز برابر

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30نومبر۔2014ء) شارجہ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں قومی کرکٹ ٹیم کیویز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 80رنز سے نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی ۔ اسد شفیق کی سینچری بھی کام نہ آسکی ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز ایک ایک سے برابرہوگئی۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن شروع میں ہی لڑکھڑاگئی اورقومی کرکٹ ٹیم اسدشفیق کی سینچری کی بدولت نو وکٹوں کے نقصان پر بمشکل 259رنز بنا نے میں کامیاب ہوسکی جبکہ برابری کے لیے مزید 80سکور درکار تھے۔

کیوی ٹیم کے پہاڑ جیسے سکورز کے بعد ہدف کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم کو پہلا نقصان اُس وقت اُٹھانا پڑا جب مجموعی طورپر 13رنز پر اپنی انفرادی چار رنز کے ساتھ شان مسعود بولٹ کا شکار ہوگئے ۔ پھراظہرعلی بھی زیادہ دیر نہ ٹک سکے اور مجموعی طورپر 20رنز پر وہ بھی بولٹ کا نشانہ گئے جبکہ 24رنز پر یونس خان بھی بغیر کوئی رنز بنائے بولٹ کا ہی شکار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ اننگز میں 197رنز سکور کرنیوالے محمد حفیظ بھی نہ چل سکے اور 24رنز بناکر مجموعی طورپر 36رنز پرکریگ کا شکار ہوگئے ۔کپتان مصباح الحق بھی زیادہ دیر نہ چل سکے اور وہ بھی 12رنز بنا کر مجموعی طورپر 63رنز پر کریگ کا نشانہ بن کر پویلین لوٹ گئے ۔مجموعی طورپر 136رنز پر سرفرازاحمد 37رنز بناکر سودھی، 146رنز پر یاسر شاہ 10رنز بناکر سودھی کا نشانہ بن گئے ۔

قومی کرکٹ ٹیم کو آٹھویں وقت اُس وقت گنواناپڑی جب 180رنز پر محمد طلحہ 19بناکر ویٹوری کا شکار بن گئے جبکہ مجموعی طورپر 258رنز پر اسد شفیق بھی 137رنز بناکر کریگ کا نشانہ بن گئے ۔ پاکستان کی آخری وکٹ 259رنزپراُس وقت گر گئی جب راحت علی چھ رنز بنا کر کریگ کا نشانہ بن گئے ۔ کیوی ٹیم کی طرف سے ٹی اے بولٹ نے چار ، کریگ نے تین ، سودھی نے دواور ویٹوری نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ یادرہے کہ تین میچز کی سیریر میں پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا، دوسر اڈراہواجبکہ تیسرے میچ میں اتوار کو نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کرلی اور یوں تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابرہوگئی۔

متعلقہ عنوان :