حکومت آئندہ انتخابات سے قبل لوڈشیڈنگ ختم کر دے گی خواجہ آصف

پاکستان جنوبی ایشیا میں دیر پا امن کے قیام کے لئے تمام ہمسایہ اور علاقائی ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے  امریکہ کو فوجی کارروائی پر اعتماد کرنا چاہیے انٹرویو مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کو فوری طور پر ان کے حقوق ملنے چاہئیں وزیر دفاع

اتوار 30 نومبر 2014 13:23

حکومت آئندہ انتخابات سے قبل لوڈشیڈنگ ختم کر دے گی خواجہ آصف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے حتی الوسع کوششیں کررہے ہیں وزیراعظم خود 2017تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے پروگرام کی مانیٹرنگ کررہے ہیں آئندہ انتخابات سے قبل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائیگا ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہاکہ حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے جامع حکمت عملی تیار کی ہے ۔

سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت ا ئندہ عام انتخابات سے قبل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دے گی ۔خواجہ آصف نے کہاکہ ہم لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے حتی الوسع کوششیں کررہے ہیں ۔وزیراعظم خود 2017تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے پروگرام کی مانیٹرنگ کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سماجی رویوں میں تبدیلی پر زور دیا اور کہاکہ ہمیں اپنی زندگیوں میں برداشت کامظاہرہ کرنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکہ کو فوجی کارروائی پر اعتماد کرنا چاہیے جو قبائلی علاقوں میں دہشت گرد گروپوں کیخلاف بلا امتیاز کامیابی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔ ایک سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ چین اور روس اہم ممالک ہیں جو خطے کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کو فوری طور پر ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ جنوبی ایشیا کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اس اہم مسئلے کو حل کرے۔

متعلقہ عنوان :