قوم کو2017 ء میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات مل جائے گی‘ وفاقی وزیر پانی و بجلی ،
حکومت وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں بجلی کے بحران کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے، حکومت تعلیم کے میدان میں کوالٹی ایجوکیشن کو فروغ دینے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے،خواجہ محمد آصف کا تقریب سے خطاب
ہفتہ 29 نومبر 2014 20:29
سیالکوٹ /لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی اور دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت وزیراعظم محمدنواز شریف کی قیادت میں بجلی کے بحران کے خاتمہ کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے، قوم کو2017 ء میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات مل جائے گی، ملک اندھیروں سے نکل کر اب اجالوں کی جانب گامزن ہے اور روشنی کا یہ سفر کامیابی سے جاری ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت توانائی بحران کو حل کرنے میں دن رات کوشاں ہے۔ حکومتی اقدامات کے مطلوبہ نتائج مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہمیں اپنے سماجی رویوں میں تبدیلی لا کر برداشت کو فروغ دینا ہوگا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.