داعش، طالبان کیخلاف ایک نیا گروپ سامنے آ گیا

ہفتہ 29 نومبر 2014 20:28

داعش، طالبان کیخلاف ایک نیا گروپ سامنے آ گیا

پشاور ( رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28نومبر۔2014ء) بنوں اور گردو نواح میں سیف اسلام نامی تنظیم نے رات کی تاریکی میں جگہ جگہ پمفلٹ گرائے ہیں اور دیواروں پر بھی چسپاں کئے ہیں جس میں داعش اور طالبان کو دہشت گرد قرار دیکر ان کو مریکہ انڈیا اور اسرائیل کے ایجنٹ بتا ئے ہیں ۔ ہفتے کی صبح بنوں میں مختلف مقامات پر مذکورہ تنظیم نے باقاعدہ لیٹر ہیڈ پر مہر نبوی ﷺاور اپنے لوگوں کے ساتھ سورة المائدہ کی ایات 32-34کو ترجمے کے ساتھ شائع کیا گیا ہے جس میں بے گنا ہ مسلمانوں کے قتل کے بارے میں احکام قرآنی کا بیان ہے ۔

جس کے بعد تنظیم نے باقاعدہ طور پر مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہو ئے ان گروپوں کے خلاف جہاد کی ترغیب دی ہے جو پمفلٹ کے بقول دولت اسلامیہ پاکستان میں فساد بر پا کرنے کے ذمہ دار ہیں ۔

(جاری ہے)

پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ ان گروپوں نے اسلام کا نام استعمال کر کے 60ہزار مسلمانوں کو شہید کیا ہے اور پمفلٹ کے بقول قصاص کی رو سے ان کو واجب القتل قرار دیا گیا ہے ۔

اور مسلمانوں کو باقاعدہ طور پر اٹھ کر ان کے خلاف جہاد کی دعوت دی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں ابھی تک سرکاری طور پر کو ئی بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی طالبان کی طرف سے اس بارے میں کو ئی بیا ن سامنیآیا ہے ۔ سیف الاسلام نامی اس تنظیم کے سربراہ ابو ہریرہ نے باقاعدہ طور پر دستخط کئے ہیں اور پاکستان کے نام کو دولت اسلامیہ پا کستان لکھا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :