سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کو بھی مشرف غداری کیس میں شوکت عزیز ، زاہد حامد اور سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے ساتھ شامل تفتیش کیا جائے،حافظ حسین احمد
جمعہ 28 نومبر 2014 23:21
رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) جمیعت علماء اسلام(ایف )کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کو بھی مشرف غداری کیس میں شوکت عزیز ، زاہد حامد اور سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے ساتھ شامل تفتیش کیا جائے کیوں کہ مشرف کے غیر آئینی اقدامات کو تحفظ دینے میں رفیق تارڑ کا بھی کلیدی کردار تھا۔
جمعہ کے روز رحیم یارخان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1999ء میں قومی اسمبلی،سینٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی غیر آئینی تحلیل کے باوجود رفیق تارڈ ڈیڑھ سال تک صدر رہے جو سراسر ایک غیر آئینی قدم اور مشرف حکومت کو ماننے کے مترادف تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت ان سے کیے گئے تحریر معاہدوں پر عملدرآمد نہیں کررہی اور مولانا فضل الرحمان پر کوئٹہ میں ہونے والے ناکام خود کش حملے کے بعد ان کے مطالبے کے باوجود وزیر داخلہ نثارعلی خان کو برطرف نہیں کیا گیا حالانکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے تاریخی خطاب کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں نے نواز شریف کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا وگرنہ نوازشریف آج ایک بار پھر سرور پیلس جدہ میں مقیم ہوتے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.