Live Updates

عمران خان 7 دن سے زیادہ جیل میں نہیں رہ سکتے‘حکومت کو کمزور نہ سمجھا جائے ‘ ہمیں فیصلہ کرتے ہوئے بہت سے پہلوؤں کو دیکھنا پڑتا ہے‘ تحریک انصاف کے دھرنوں میں کرسیاں خالی ہوتی ہیں‘وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کاانٹرویو

جمعہ 28 نومبر 2014 15:52

عمران خان 7 دن سے زیادہ جیل میں نہیں رہ سکتے‘حکومت کو کمزور نہ سمجھا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 7 دن سے زیادہ جیل میں نہیں رہ سکتے‘حکومت کو کمزور نہ سمجھا جائے ‘ ہمیں فیصلہ کرتے ہوئے بہت سے پہلوؤں کو دیکھنا پڑتا ہے‘ تحریک انصاف کے دھرنوں میں کرسیاں خالی ہوتی ہیں اور کبھی کبھار چند لوگ آ جاتے ہیں اور اگر ان کی حکومت کی پرفارمنس دیکھی جائے تو وہ بالکل ناکام نظر آتی ہے۔

اپنے ایک انٹر ویو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کسی طور بھی شاہراہ دستور بند کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی اور اگر عمران خان نے معاہدہ نہ کیا تو ان کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اب عمر کے اس حصے میں ہیں جہاں وہ صبر نہیں کر سکتے ان کے کچھ مسائل ایسے ہیں جو ہم سامنے نہیں لا سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تحریک انصاف کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے گزشتہ دو سالوں سے کوئی ٹیکس نہیں دیا جبکہ گزشتہ سال ہی وزیر اعظم نواز شریف نے 45 لاکھ جبکہ عمران خان نے ایک لاکھ 94 ہزار ٹیکس دیا‘ ہمارا سیاسی حق ہے کہ ہم عمران خان کی اصلیت کو لوگوں کے سامنے لے کر آئیں‘دھرنوں اور خیبر پختونخواہ کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنوں میں کرسیاں خالی ہوتی ہیں اور کبھی کبھار چند لوگ آ جاتے ہیں اور اگر ان کی حکومت کی پرفارمنس دیکھی جائے تو وہ بالکل ناکام نظر آتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات